ویزا حاصل کیجئے

سعودی عرب میں خوش آمدید

سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کے لئے مملکت کو کھولنے اور تیل پر انحصار کرنے والی معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، ایک نئے سیاحتی ویزا منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ سیاحتی ویزا ایک سال کے لئے کارآمد، متعدد دخول ویزا ، جو ایک وقت میں 90 دن تک کے لئے موزوں ہے ، اور یہ پہلا موقع ہے جب مملکت غیر ملکیوں کو مکمل طور پر سیاحتی مقاصد سے داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

آپ سعودی عرب میں دیگر تمام تاریخی ، فطری اور مختلف نوعیت کے نظارے دیکھنے کے ساتھ ساتھ سعودی بین الاقوامی صحتى سفرى اجتماع "شفٹ”  کے دورہ کے لئے سیاحتی ویزا جاری کروا سکتے ہیں۔

آن لائن ویزا کے اہل نہیں؟

سعودی ویزے کے لئے کس طرح درخواست دیں

 

سعودی عرب کا ویزا درخواست فارم مکمل ہونے میں صرف چند منٹ لگیں گے۔ تاخیر اور ممکنہ تردید سے بچنے کے لئے امیدواران کو یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ تمام حصوں کا جواب پوری اور درست طور پر دیا جائے۔

درخواست فارم پر فراہم کی گئی معلومات کو متفرق مواد پر مبنی ایک فائل کے ذریعہ جانچا جائے گا۔ اس لئےضروری ہے کہ درخواست پر بیان کردہ پاسپورٹ کی تفصیلات سفر کرنے کے لئے استعمال ہونے والے پاسپورٹ سے ملتی ہو ، بصورت دیگر سعودی ویزا کارآمد نہیں ہوگا۔

ایک بار جب سعودی ویزا درخواست فارم جمع اور اس پر کارروائی ہوجائے گی ، تو منظور شدہ ویزا مسافر کو ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا۔ اسی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب داخل ہونے پر ایک کاپی بھی دکھانی ہوگی۔

اگر آپ مجلس تعاون برائے خلیجی عرب ممالک کے رہائشی ہیں ، تو پھر آپ خودبخود ویزا کی درخواست کی کارروائی کے اہل ہیں۔

ویزا درخواست کا طریقہ کار

 
  1. ماقبل اندراج

شفٹ کے منتظمین کے ذریعہ ویزا کی سہولت کے لئے ، آپ کو بطور زائر / نمائندہ اندراج کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک اندراج نہیں کیا ہے تو ، براہ کرم اب نیچے دیئے گئے لنکس کے ذریعے اندراج کیجئے

  • نمائش دیکھنے کے لئے بطور زائر اندراج کیجئے

یا

  • اجتماع میں شرکت کے لئے بطور نمائندہ اندراج کیجئے

     2. ویزا کی درخواست

شفٹ میں ماقبل اندراج کی تکمیل اور اندراج کی تصدیق حاصل کرنے کے بعد ، براہ کرم درج ذیل اقدامات کیجئے:

یہاں دبایئے  اور ویزا درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کیجئے ۔ مندرجہ ذیل ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھیئے:

 
  • ویزا کی قسم (1) لازمی: اجتماع کی زیارت کا ویزا
  • ویزا کی قسم (2) لازمی: یک داخلی
  • آپ کا پیشہ مجلس تعاون برائے خلیجی عرب ممالک کے رہائشی دستاویز میں بیان کردہ پیشہ سے مماثل ہونا چاہئے (جب کبھی لاگو ہو)
  • ایک بار جب آپ ویزا درخواست فارم مکمل کرلیتے ہیں تو ، براہ کرم نیچے دیئے گئے دستاویزات کے ساتھ visa@saudihealthtourism.com پر ای میل کریں:

  • آپ کے کارآمد پاسپورٹ کی ایک واضح نقل (کم از کم 6 ماہ کی میعاد اور 2 خالی صفحات ہونی چاہئے)
  • اگر آپ مجلس تعاون برائے خلیجی عرب ممالک کے رہائشی ہیں تو رہائشی اجازت نامے کی نقل ۔

درخواست کے کامیاب تکمیل پر ، ہماری ٹیم آپ کے دستاویزات کی تصدیق کرے گی اور انہیں مملکت کے مجاز دفتر میں جمع کروا دے گی۔

**اہم اِطلاع**

  • یہ ویزا / دعوت نامہ حج اور عمرہ کرنے کے لئے نہیں ہے۔ اجتماع کی زیارت کے ویزا پر ، دوران قیام آپ حج اور عمرہ کے لئے نہیں جا سکتے ۔
  • سعودی ویزا قوانین کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لئے ، براہ کرم ویزا کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے قبل ہی روانہ ہوجائیں۔ ان اصولوں کی پاسداری نہ کرنے کے نتیجے میں آپ کو سعودی عرب چھوڑنے اور پانچ سال کے لئے داخلے پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ ہم اس ضمن میں کسی قسم کے جرمانے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
WhatsApp whatsapp now !