لیلیٰ الجسمی

DSC_2961-1(1)

لیلی دبئی میں” ہیلتھ بیونڈ بارڈرز "کی بانی اور سی ای او ہیں۔ ہیلتھ بیونڈ بارڈرز  دبئی میں طبی مشاورتی تجارتی ادارہ ہے جو درج ذیل خدمات پر مرکوز ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کی حکمت عملی اور تحقیق ، صحت کی سرمایہ کاری کی سہولت ، متحدہ عرب امارات میں صحت کی دیکھ بھال کی تشہیر اور کاروبار ی ترقی ، طبی سیاحت مشاورت اور مشورے۔ ہیلتھ بیونڈ بارڈرز آپ کے کاروبار کو درپیش مشکلات سے نکلنے اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے اور پائیدار اور موثر انداز میں زیادہ سے زیادہ معاشی فائدہ پہنچانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

اس سے قبل لیلی دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں صحت کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے شعبہ کی سی ای او تھیں۔ امارات دبئی میں دبئی اسٹریٹجک پلان (ڈی ایس پی) سے چلنے والی صحت کے نظام کے لئے پالیسی کی تشکیل اور قانون سازی کی ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ڈی ایچ اے صحت کی حکمت عملی کے نفاذ کی نگرانی اور شعبے کی منصوبہ بندی اور پیش گوئی کے انعقاد کی بھی ذمہ دار تھیں ۔

انہیں صحت سے متعلق نظام ، صحت کی اصلاحات ، حکمت عملی کی سمت ، منصوبہ بندی اور صحت کی خدمات کی فراہمی کے بارے میں وسیع معلومات ہیں۔

WhatsApp whatsapp now !